Darwaze par baithi intezaar karti hai (Maa)/دروازے پر بیٹھی اِنتظار کرتی ہے
*•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
یہ نظم Darwaze par baithi intezaar karti hai (Maa) ایک ماں کی محبت، قربانی، اور صبر کی بے مثال داستان پیش کرتی ہے۔اس نظم میں ماں کے جذبات اور اس کے بیٹے کے انتظار کے پس منظر کو بڑی خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔ یہ نظم اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ ماں کی محبت دنیا کی ہر محبت سے برتر اور بے غرض ہوتی ہے۔
ماں کی شخصیت کو دعاؤں، قربانیوں، اور اپنے بچوں کی خوشیوں کے لئے بے لوث جدوجہد کا پیکر دکھایا گیا ہے۔ اس میں اُس انتظار کی شدت اور درد کو بیان کیا گیا ہے جو ایک ماں اپنے اُس بیٹے کے لئے اِنتظار کرتی ہے جو کئی سالوں سے اپنے گھر سے دور پردیس میں رہ رہا تھا اور یہاں تک کہ زندگی کے آخری لمحے بھی اُس کی آنکھیں اِنتظار میں رہتی ہیں کے اب لوٹ کر آ جائے۔ نظم کا اختتام ایک تلخ حقیقت پر ہوتا ہے کہ "وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا"، اور اسی اِنتظار میں دنیا سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رُخصت ہو جاتی ہے.لیکن ماں کی محبت ہمیشہ اپنی جگہ قائم رہتی ہے۔
یہ نظم Darwaze par baithi intezaar karti hai (Maa) نہ صرف ماں کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے بلکہ ہمیں اُس کی قدر کرنے اور اُس کی دعاؤں کو اپنے لئے نعمت سمجھنے کی ترغیب بھی دیتی ہے۔

دروازے پر بیٹھی گھنٹوں انتظار کرتی ہے
وہ ایک ماں ہے جو بے انتہا پیار کرتی ہے
کہ اب تو لوٹ کر آئےگا ، ہے جِس کا انتظار
بیٹے کے انتظار میں ، آنکھیں اشک بار کرتی ہے
گزر گئے وہ دن ، پھر مہینے اور کئی سال
ابھی بھی بیٹے کی راہ، اُسے بےقرار کرتی ہے
کبھی جو دیر ہو جائے لوٹنے میں ہمیں
وہ ہر دعا میں ہمارا ذکر بار بار کرتی ہے
لبوں پہ ذکر خدا، دل میں ہیں بس دعائیں
وہ ہر پل اپنے بچوں سے بے لوث پیار کرتی ہے
اندھیری رات ہو یا تیز ہواؤں کا ہو شور
وہ ایک ماں ہے، ہمیں بے خوف و قرار کرتی ہے
یہ ماں کی قربت ہے اور ہے اُس کی محبت
جو ہر خوشی و غم اپنے بچوں پہ نثار کرتی ہے
آ گیا وه بھی وقت ،تھک گئی انتظار میں آنکھیں
جب بیٹے اور ماں کے بیچ، زندگی دیوارِ کرتی ہے
ہار گئی وقت سے اور سانسوں نے چھوڑا ساتھ
بھلا زندگی بھی کبھی کسی کا انتظار کرتی ہے
رہ گئے خالی دروازے، خالی آنگن اور مکان
جہاں کبھی وہ در پہ بیٹھی انتظار کرتی ہے
یہی ہے ماں کی محبت، یہ صبر، یہ انتظار
دنیا کی ہر محبت سے بلند، بے شمار کرتی ہے
ماں کے قدموں تلے ہے جنت یاد رکھنا محب
وہ جنتیں اپنے بچوں کے لئے آشکار کرتی ہے
از 🖋️: محب طاہری
Read This Also: Maa ka pyar
*•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
Darwaze par baithi intezaar karti hai (Maa)
🌺🌙✨💫❀ •❀💫✨🌙🌺
*•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
Woh ek maa hai jo be inteha pyar karti hai
Ke ab to laut kar aayega, hai jis ka intezar
Bete ke intezar mein, aankhein ashkbaar karti hai
Guzar gaye woh din, phir mahine aur kai saal
Abhi bhi bete ki raah, usey beqarar karti hai
Kabhi jo der ho jaye lautne mein humein
Woh har dua mein hamara zikr baar baar karti hai
Labon pe zikr-e-Khuda, dil mein hain bas duayen
Woh har pal apne bachon se be-lous pyar karti hai
Andheri raat ho ya tez hawaon ka ho shor
Woh ek maa hai, humein be-khauf o qarar karti hai
Yeh maa ki qurbat hai aur hai uski mohabbat
Jo har khushi o gham apne bachon pe nisaar karti hai
Aa gaya woh bhi waqt, thak gayi intezar mein aankhein
Jab bete aur maa ke beech, zindagi deewar karti hai
Haar gayi waqt se aur saanson ne chhoda saath
Bhala zindagi bhi kabhi kisi ka, intezar karti hai
Reh gaye khaali darwaze, khaali aangan aur makaan
Jahan kabhi woh dar pe baithi intezar karti hai
Yahi hai maa ki mohabbat, yeh sabr, yeh intezar
Duniya ki har mohabbat se buland, be-shumaar karti hai
Maa ke qadmon tale hai jannat yaad rakhna Mohib
Woh jannatein apne bachon ke liye aashkaar karti hai
By ✒️: Mohib Tahiri
Read This Also: Maa Baap ki Qadar
👍🏽 ✍🏻 📩 📤 🔔
Like | Comment | Save | Share | Subscribe
*•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*