🌟 Zindagi ki Haqeeqat/زِندگی کی حقیقت 🌟
*•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
Zindagi ki Haqeeqat |
یہ نظم Zindagi ki Haqeeqat آپ کو خیالوں کی دنیا سے نکال کر حقیقت کی دنیا سے متعارف کرانے والی ہے.زندگی ایک ایسا سفر ہے جو مختلف مراحل اور تغیرات سے عبارت ہے۔ یہ ایک مسلسل بدلنے والی حقیقت ہے، جس میں انسان کبھی ماں باپ کے آشیانے کا مکین ہوتا ہے، کبھی اپنے خوابوں کا گھر بساتا ہے، اور پھر اپنی اولاد کے ہاں ایک مہمان کی حیثیت اختیار کر لیتا ہے۔ یہ سفر ہمیں سکھاتا ہے کہ وقت کے ساتھ انسان کی حیثیت، مقام، اور اہمیت بدلتی رہتی ہے۔اور ایک دن اُس کی خود کی پہچان بھی ختم ہو جاتی ہے.
Zindagi ki Haqeeqat یہی ہے کہ یہ دنیا عارضی ہے، جہاں رشتے، مقام، اور مال و دولت سب فانی ہیں۔ قرآن پاک کی تعلیمات اور بزرگوں کی نصیحتیں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ دنیاوی خواہشات کے پیچھے بھاگنے کی بجائے اپنی زندگی کو مقصدیت کے ساتھ گزاریں اور اپنی آخرت کو بہتر بنائیں۔ اس نظم میں، زندگی کے بدلتے مراحل، رشتوں کی اہمیت، اور کامیاب زندگی گزارنے کے اصولوں پر روشنی ڈالی گئی ہے تاکہ ہم اپنی حقیقت کو پہچان سکیں اور اپنے وقت کو بہتر انداز میں استعمال کر سکیں۔
*•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
Zindagi ki Haqeeqat/زِندگی کی حقیقت
زندگی ایک سفر، ایک کہانی ہے
ہر لمحہ ڈھلتی یہ جوانی ہے
ماں کے آنگن سے جو شروع ہوئی
قبر پہ جا کے ختم کہانی ہے
زندگی کا بھی عجب فسانہ ہے
یہاں ہر شخص کا آنا جانا ہے
مٹ جائے گا سب کچھ اِس جہاں کا
فقط ربّ کا نام ہی رہ جانا ہے
ماں کی گود میں جو پروان چڑھتی
باپ کے سائے میں سکوں سے پلتی
والدین کی دعاؤں کی بدولت
ہر زندگی خوشیوں سے سنورتی
کبھی خوابوں کا محل بناتی ہے
کبھی حقیقت کے رنگ دکھاتی ہے
کبھی ہنسی، کبھی آنسو کا منظر
ہر لمحہ یہ سبق سکھاتی ہے
وقت کے ساتھ سب بدل جاتا ہے
انسان اپنی پہچان کھو جاتا ہے
ماں باپ کا مکین، پھر اپنا گھر
آخر اولاد کے ہاں مہمان بن جاتا ہے
ایک وقت تھا کہ اپنا بھی نام رہا
دوستوں کے سنگ صبح و شام رہا
جہاں گلیاں ہماری پہچان تھیں
اب وہاں محب کا نہ کوئی کام رہا
یہ دنیا ہے عارضی، سمجھ لے انسان
یہاں سب فنا ہے، یہ قرآن کا فرمان
"اَلھٰکمُ التَّکاثُرُ" یاد دلاتا ہے
کہ دنیا کی محبت غفلت کا سامان
زندگی نے ہمیں یہی سکھایا ہے
کامیاب وہی، جس نے حق نبھایا ہے
تنہائی کے لمحے کاٹنے پڑے اسے
جو باطل کے ساتھ، حق سے کترایا ہے
رشتے ناتے سب مٹ جاتے ہیں
وقت کے ساتھ سب بدل جاتے ہیں
جہاں کبھی اپنی پہچان تھی
وہی آج ہم کو بھول جاتے ہیں
یہ لمحہ لمحہ جو بدلتا زمانہ ہے
ہر ایک کا اپنا الگ فسانہ ہے
جہاں سبھی سے پہچان تھی اپنی
آج وہ ٹھکانہ بھی انجانا ہے
کامیاب گر ہونا ہے، بھلائی اپنائیں
والدین کی ہر وقت خدمت بجا لائیں
عبادتِ الٰہی ہے سب سے ضروری
اسی سے دنیا اور آخرت بچائیں
وقت محب، گزر ہی جائے گا
جو آیا ہے، وہ مٹ جائے گا
بس اپنے اعمال کا چراغ جلا
سفرِ آخرت روشن کر جائے گا
از ✒️: محب طاہری
Read This Also: Nazam:- Beete bachpan ke din
*•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
🌸✨🌼🌟🌿 ~~~ 🌟🌿🌼✨🌸
ज़िन्दगी की हक़ीक़त
ज़िंदगी एक सफर, एक कहानी है
हर पल ढलती ये जवानी है।
माँ के आँगन से जो शुरू हुई
कब्र पर जाकर खत्म कहानी है।
ज़िंदगी का भी अजब फ़साना है
यहाँ हर किसी का आना-जाना है।
मिट जाएगा सब कुछ इस जहाँ का
बस रब का नाम ही रह जाना है।
माँ की गोद में जो परवान चढ़ती
बाप के साए में सुकून से पलती।
माता-पिता की दुआओं के सहारे
हर ज़िंदगी खुशियों से सँवरती।
कभी सपनों के महल बनाती है
कभी हकीकत के रंग दिखाती है।
कभी हँसी, कभी आँसू के मंज़र
हर पल हमें सबक सिखाती है।
वक़्त के साथ सब बदल जाता है
इंसान अपनी पहचान खो जाता है।
माँ-बाप का मकान, फिर अपना घर
आखिर औलाद के घर मेहमान बन जाता है।
एक वक़्त था, जब अपना नाम था
दोस्तों संग हर सुबह-शाम था।
जहाँ गलियाँ हमारी पहचान थीं
अब वहाँ हमारा कोई काम नहीं रहा।
ये दुनिया है फ़ानी, समझ लो इंसान
यहाँ सब मिटेगा, ये कुरान का फरमान।
"अल्हाकु मुत्तकासुर" याद दिलाता है
कि दुनिया की मोहब्बत ग़फलत का सामान।
ज़िंदगी ने हमें यही सिखाया है
कामयाब वही, जिसने हक़ निभाया है।
तन्हाई के पल काटने पड़े उसे
जो झूठ के संग, सच से कतराया है।
रिश्ते-नाते सब मिट जाते हैं
वक़्त के साथ सब बदल जाते हैं।
जहाँ कभी अपनी पहचान थी
आज वही हमें भूल जाते हैं।
हर पल जो बदलता ये ज़माना है
हर किसी का अलग एक फ़साना है।
जहाँ सबकी अपनी पहचान थी
आज वही ठिकाना भी अनजाना है।
कामयाब अगर होना है, भलाई अपनाएँ
माँ-बाप की हर पल सेवा निभाएँ।
इबादत-ए-इलाही सबसे ज़रूरी है
इसी से दुनिया और आखिरत बचाएं।
वक़्त, ऐ मोहिब, गुजर ही जाएगा
जो आया है, वो मिट ही जाएगा।
बस अपने कर्मों का दिया जलाना
सफर ए आख़िरत रौशन कर जाएगा
Read This also: Darwaze pe baithi intezar karti hai Maa
🌸✨🌿 ~ Mohibz Tahiri ~ 🌿✨🌸